Friday May 3, 2024

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کی موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیراور گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش چکوال میں 47، اسلام آباد23، راولپنڈی 15، بہاولنگر 15، ملتان12 ،سرگودھا 8، اوکاڑہ 3،لاہور، بہاولپور ایک،دیر 34، سیدو شریف 12،پاراچنار 9، مالم جبہ ، بونیر 4،مظفر آباد40، گڑھی دوپٹہ ایک ،بارکھان 25، خضدار6، لسبیلہ4، لورالائی 2 اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نورپورتھل ، نوکنڈی ، دالبندین 43 ، دادو اور سکھر میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US