Tuesday May 7, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، اہم فیصلہ کر لیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں قومی سلامتی اورجیواسٹریٹجک صورتحال پرغور کیا گیا، کنٹرول لائن اورپاک افغان سرحد پرصورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، محرم میں سول انتظامیہ کیساتھ مل کرضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ، کمانڈرز کو کورونا وائرس اور ٹڈل دل کے خطرات کے حوالےسے سول انتظامیہ کی مدد کرنے اور ضروری اقدامات کی ہدایت۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ محرم میں سول انتظامیہ کیساتھ مل کر ضروری اقدامات کیے جائیں، محرم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران جیو سٹرٹیجک اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول اور پاک افغان بارڈرز اور ملکی داخلی سلامتی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جبکہ افغان مفاہمتی عمل کی پیشرفت کو بھی سراہا گیا اور امید ظاہر کی افغان دھڑوں میں بات چیت جلد شروع ہو گی۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کورونا وائرس اور ٹڈل دل کے خطرات کے دوران سول انتظامیہ سے تعاون کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب پر فوری رد عمل پر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

FOLLOW US