Thursday November 28, 2024

کروڑوں پاؤنڈز کا معاملہ، زُلفی بخاری کس مشن پر لندن گئے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں 38ارب کی ایک ڈیل ہوئی ، کسی نے ایک فلیٹ لیا پھرایک حساس میٹنگ ہوتی ہے پھر انہیں کہا گیا dont Touch Him۔ اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار حمید بھٹی نے کیا ، انہوں نے پروگرام میں شریف سینئر صحافی ارشد شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تو کہتے تھے کہ دہری شہریت والوں کو پاکستان میں کوئی عہدہ نہیں دینا چاہئے اگر عہدہ چاہئے تو اپنی دہری شہریت چھوڑ دیں اور پاکستان آئیں ۔

ایک دہریت شہریت والے لندن گئے ہوئے ہیں اور 3ملاقاتیں پرسوں سے کل رات تک کر چکے ہیں ،انہوں نے وہاں بہت بڑی ڈیل کی ہے ، اب اسے کروڑوں پائونڈز میں بھی کہہ سکتے ہیں کیا وہ بھی استعفیٰ دینگے؟انہوں نے زلفی بخاری کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ڈیل انہوں نے کی ہے ، ارشد شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عارف حمید بھٹی نے بہت ہی اہم نقطے اٹھائے ہیں، انہیں بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ، ان کے دوست پاور فل ہیں، پروگرام کے دوران مزید کیا بات چیت ہوئی آپ بھی سنئے۔

FOLLOW US