Saturday May 18, 2024

بریکنگ نیوز: کشمیر کا پاکستا ن سے الحاق کنفرم ۔۔۔!!! وزیراعظم نے اعتماد میں لینے کے لیے کس ملک کے وزیراعظم کو فون گھما دیا ؟ شاندار خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے کرونا وائرس اور درپیش چیلنجز پر مشاورت کی، وزیراعظم نے مالدیپ میں وائرس پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے حوالے سے بھی مالدیپ کے وزیراعظم کو اعتماد میں لیتے ہوئے مودی کی مکاری اور مسلمانوں پر ظلم کے بارے میں بتایا

اس کے علاوہ میں معیشت اور سیاحت کی بحالی کے اقدامات کو بھی سراہا، عمران خان نے مالدیپ کے صدر کو پاکستان میں کرونا کی صورت حال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔عمران خان نے وبائی امراض کے شدید سماجی اور معاشی اثرات کو کم کرنے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں قیام امن اور سلامتی کی صورتحال سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک رکن کی حیثیت سے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مالدیپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

FOLLOW US