Friday May 3, 2024

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کوخوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض اضلاع میں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران وسطی وزیریں بلوچستان میں موسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ ، کشمیر اور بالائی و جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب موسم رہا۔

سب سے زیادہ بارش کراچی (فیصل بیس 109 ، مسرور بیس 97 ، صدر ، سرجانی ٹاؤن ، اولڈ ائرپورٹ 86 ، یونیورسٹی روڈ 82 ، لانڈھی 81 ، میٹ کمپلیکس ، ناظم آباد 73 ، کیماڑی 69 ، ماڈل آبزرویٹری 56 ، گلشن حدید 52 ، نارتھ کراچی 36 ، جناح ٹرمینل 26) ، میرپورخاص ، شہید بینظیرآباد 45 ، سکرنڈ 42 ، بدین 36 ، روہڑی 28 ، حیدرآباد 27 ، ٹنڈو جام 26 ، پیڈعیدن 21 ، سکھر 24 ، ٹھٹھہ 15 ، جیکب آباد ، چھور 07 ، دادو ، لاڑکانہ 06 ، موہنجو داڑو 02 ، مٹھی 01 ، پنجاب: رحیم یارخان 20 ، خان پور 11 ، مری 02 ، جہلم 01 ، بلوچستان: خضدار 17 ، ژوب ، اورماڑہ ، لسبیلہ 06 ، پنجگور 04 اور کشمیر: راولاکوٹ میں07 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

FOLLOW US