Monday January 20, 2025

8ہزارملازمین کو اسی ماہ نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا حکومت نے پالیسی تیار کر لی، پاکستانیوں کو حیرت کا بڑا جھٹکا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائیر لائن کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اور اس حوالے سےوزارت خزانہ اور دفاع کو ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایک ہی ماہ میں 8ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔حکومت نے دونوں وزارتوں کو ایک ماہ میں ایسی سکیم تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے قومی ایئرلائن کو اضافی ملازمین سے نجات دلائی جا سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے قومی ایئرلائن میں مشتبہ لائسنس اورمشکوک ڈگری پر ملازمت حاصل کرنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کاآپشن دیاگیا،رضاکارانہ نوکری چھوڑنے کی شرط پر ملازمین کو محفوظ راستہ ملے گا،ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے پر حکومت مراعات کی پیش کش کرے گی ۔

FOLLOW US