Thursday November 28, 2024

عمران خان کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے تا کہ ہم دیکھ سکیں کہ ۔۔۔۔ مودی سرکار کے ہوش اڑا دینے والا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ڈی چوک پر یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مودی میں حوصلہ ہے تو مظفر آباد آجائیں اور عمران خان کو سری نگر جانے دیں، کشمیری عوام کا ریفرنڈم آج ہی ہو جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو اگر اپنی پالیسیوں پر اعتماد ہے تو وہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو سرینگر جانے کی اجازت دے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں ہمت ہے تو مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرائے، مودی کو اپنی پالیسیوں پر اعتماد ہے تو چیلنج قبول کریں، نہیں تو نظرِ ثانی کریں ۔

FOLLOW US