Monday January 20, 2025

حساس اداروں کی بڑی کارروائی ایران سے غیر قانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل قبضے میں لے لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) حساس اداروں نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایران سے غیر قانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن کا تیل پکڑ لیا،نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام اور حساس اداروں نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایران سے غیر قانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن کا تیل پکڑ لیا ہے۔ نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز نجی آئل کمپنی کے ایس پی ایم پر لگا تھا۔خفیہ اطلاعات ملنے پے اداروں نے کاروائی کی۔اسمگل تیل لانے والا جہاز کسٹمز حکام کے قبضے میں ہے۔واضح رہے کہ ایران سےآئل کی تجارت پر پابندی ہے۔دستیاویز میں ردوبدل کر کے بحری جہاز کو پاکستان لایا گیا۔ ایران سے اسمگل تیل آدھی قیمت سے بھی کم قیمت پر ملتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نجی آئل کمپنی کے ساتھ وزارت پٹرولیم کا اعلیٰ عہدیدار ملوث ہے۔حساس ادارے نجی آئل کمپنی کے دفتر پر بھی متعدد چھاپے مار چکے ہیں۔گذشتہ سال ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ایران سرحدی علاقوں سے تیل کے سمگلروں نے حکومت کی جانب سے پابندیوں کے بعد اب ہمسایہ ملک سے ٹماٹر کی سمگلنگ شروع کر دی ۔ ایرانی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول کی سمگلنگ پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے باعث سمگلروں نے ایران سے ٹماٹر کی سمگلنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔ جن گاڑیوں میں پہلے تیل لایا جاتا تھا اب ان میں ٹماٹر لائے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹماٹر کے بحران کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے ایران سے درآمد کی اجازت ملنے کے بعد ٹماٹر کی بھاری کھیپ کی اندرون ملک ترسیل شروع کر دی گئی تھی۔ کوئٹہ میں پاکستان کسٹمز کے ترجمان ڈاکٹر عطا بڑیچ نے عرب خبر رساں ادارے کو بتا یا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں ٹماٹر کے بحران کے پیش نظر ایران سے درآمد کی اجازت دی۔

FOLLOW US