Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز:فوادچوہدری نے آج عید منا لی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان کے بعض قبائلی علاقوں اور خلیجی ممالک میں عید الفطر منائی جارہی ہے ، ایسے میں سینئر صحافی سلیم صافی نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو بھی آج ہی عید کی مبارکباد دیدی۔ٹوئٹر پر سلیم صافی نے لکھا کہ” سعودی عرب،ترکی،انڈونیشیا،افغانستان اورامریکہ و رطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں اوروفاقی وزیرفواد چودھری(جن کے مطابق آج پاکستان میں عیدہے)کوعیدمبارک ہو۔مجھ سمیت باقی پاکستانی مفتی منیب الرحمان(جووزارت مذہبی امورکے ایک نوٹیفیکیشن سےاس منصب پربراجمان ہیں)کے مطابق کل عیدمنائیں”۔یادرہے کہ چاند کے معاملے پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی سے جڑے رہنمائوں میں اختلافات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “ویسے عیدلفطر پر تو پاکستان اور خلیجی ممالک میں ایک ساتھ عید منائی گئی، مطلب چاند ایک ہی دن ان ممالک میں نظر آیا تو اس عید پر یہ چاند پاکستان میں ایک دن پیچھے کیوں رہ گیا؟

FOLLOW US