عثمان بُزدار نے میٹرک کے امتحان میں شاندار کارکردگی دکھانے والے یتیم بچے کو شاندار انعام پہنچا دیا، ہر کوئی داد دینے لگا

       

ملتان (نیوز ڈیسک ) شربت بیچ کر پیٹ پالنے والے یتیم بچے نے میٹرک میں شاندار کارکردگی کی انوکھی مثال قائم کردی۔کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے 16 سالہ حذیفہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا مہمان بنالیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کمشنر نے طالب علم کو 20 ہزار انعام اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر
کمشنر شان الحق نے کہا کہ محنت سے اپنی شناخت بنانے والے نونہار کی میزبانی پر فخر ہے۔دہلی گیٹ کے حذیفہ نے اپنی محنت سے 1050 نمبر لیکر نہ صرف کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ اس ہونہار طالبعلم نے ثابت کیا کہ تعلیم کی دولت کسی مخصوص طبقے کی میراث نہیں۔

حکومت پنجاب حذیفہ کا مستقبل تابناک بنانے کیلئے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔اس موقع پر حذیفہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوصلہ افزائی اور پذیرائی کیساتھ وہ اپنی محنت اور تعلیم جاری رکھے گا اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گا۔قبل ازیں بچے کو اعلی تعلیم دلوانے،اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور خاندان کی کفالت کے لیے پاکستان بیت المال نے مالی مدد کی پیشکش کی ۔جونہی یہ خبر وائرل ہوئی ، بیت المال کی ٹیم کے پاس گئی اور نوجوان لڑکے کو مالی امداد کا وعدہ کیا۔بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے بتایا کہ فلاحی ادارے نے لڑکے سے ملاقات کی اور مالی مدد کی پیشکش کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال ٹیم نے شفقت پدری سے محروم، 5 بہن بھائیوں کے واحد کفیل، ملتان کے رہائشی محمد حذیفہ سے رابطہ کیا ہے۔ بیت المال کی جانب سے محمد حذیفہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ انکو فوری مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب سوشل میڈیاپر بھی صارفین کی جانب سے ہونہار طالب علم کو خوب سراہا جا رہا ہے۔اور ان کے روشن مستقبل کے لیے بھی دعا کی جا رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ 18 سالہ لڑکی شہید‘ 6افراد زخمی
بریکنگ نیوز! پاک فوج نے دشمن کے چاروں شانے چت کردیئے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
پاراچنار میں زوداردھماکا۔۔ 20افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
پاکستان کے بعد مزید 2 ممالک کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان
تربت بازار میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ ، شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا

سپورٹس
اظہر علی کی انتہائی ناقص کپتانی، پاکستان 20 سال بعد بدترین ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھا
بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے زبردست دھچکا، بگ 3 گروپ میں شامل ٹیم نے بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کر دیا
مانچسٹر ٹیسٹ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان سے فتح چھین لی
مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان کی فتح کے امکانات پیدا ہوگئے، پاکستانی باولرز نے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے
مانچسٹر ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیدیا
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ کا وہ اعزاز حاصل کرلیا جو شین وارن یا انیل کمبلے بھی نہ کرسکے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy