Monday January 20, 2025

مسلسل ماسک کا استعمال انسان کیلئے مُضر صحت ہے جہاں آپ اکیلے ہیں وہاں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سول ہسپتال کراچی کے سربراہ ڈاکٹر نور محمد سومرو نے کہا ہے کہ مسلسل 8 گھنٹوں سے زائد ماسک کا استعمال انسانی صحت کیلئے مُضر ہے، کسی جگہ پر اگر کوئی انسان اکیلا ہو ماسک کا استعمال نہ کریں، تاکہ سانس لینے میں دشواری نہ آئے، جسم کیلئے تازہ آکیسجن کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ کورونا کی صورتحال می ایک عام انسان کیلئے سرجیکل ماسک کا استعمال ہی کافی ہے۔

لیکن این 95 یا KN 95 ماسک کو اگر مسلسل 8 سے 10 لگایا جائے تو اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں۔ کیونکہ انسانی جسم کیلئے تازہ آکسیجن کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔ اگر کوئی انسان اکیلا ہو تو اس ماسک اتار لینا چاہیے۔ مسلسل ماسک لگانے سے سانس میں دشواری پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا کی صورتحال میں ماسک کا استعمال نہایت ضروری ہے، سرجیکل ماسک کا استعمال ہی ایک عام آدمی کیلئے کافی ہے۔ اسی طرح عام لوگوں کو دستانے پہننے کی بجائے سینیٹائزر کا استعمال اور بار بار ہاتھ دھونا ہی وائرس سے بچاؤ کا طریقہ ہے۔ دوسری جانب وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کیلئے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آزمائش کیلئے 20 ہزار افراد کے ناموں کا بطور رضاکار اندراج کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے یہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ہے، پاکستان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے ویکسین کی آزمائش کا کام کرے گا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کیلئے2 ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے برطانیہ سے بھیجی گئی ویکسین کی تصدیق کیلئے حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔

FOLLOW US