Monday January 20, 2025

عمران خان عدالت سے نااہل ہو سکتے ہیں ، عنقریب وزیراعظم کے خلاف کیا کام ہونے والا ہے ، بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عدالت سے نااہل کروایا جا سکتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب وزیراعظم عمران خان کے خلاف نئے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔ عمران خان کو عدالت کے ذریعے نااہل قرار کروایا جا سکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دو معاونین خصوصی سے استعفی لینا اچھی روایت ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں معاونین خصوصی کے بارے میں کرپشن کی چیزیں آ رہی ہیں۔

امید ہے وزیراعظم دونوں معاونین خصوصی کا نام ای سی ایل پر ڈال کر معاملہ نیب کو بھیج دیں گے۔وزیر اعظم کے تمام مشیر غیر ملکی شہری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی کا احتساب نہیں ہو سکتا ، تمام مشیر سوٹ کیس لے کر پاکستان آئے اور سوٹ کیس لے کر واپس چلے جائیں گے۔ ۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے دو مشیروں نے استفعیٰ دیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کو آرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ قربانی کی یہ عید آپ سے ایک اور طرح کی قربانی مانگتی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل کرکے مویشی منڈی نہ جانے کی قربانی دے کر عید کی دعوتوں کی بجائے سادگی سے عید منائیں اور زندگیاں بچائیں۔علاوہ ازیں ج وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایس ایدریس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

FOLLOW US