Monday January 20, 2025

عزیربلوچ کی پشت پناہی کرنیوالے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں سندھ حکومت نے جے آئی ٹی پارٹ ون جاری کیا جبکہ پارٹ ٹو میں نے ریلیز کیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جن لوگوں نے عزی بلوچ کو بنایا، وہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ نے جن افراد کے لئے کام کیا ہے یا جن لوگوں نے اسے بنایا ہے، وہ آج سندھ اسمبلی میں بیٹھ کر تقاریر کرتے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جےآئی ٹی پارٹ ون جاری کیا جبکہ پارٹ ٹو میں نے ریلیز کیا، نثارمورائی اوربلدیہ فیکٹری کیس پربھی جے آئی ٹی بنی ہے، گزشتہ 6 ہفتے نہایت اہمت کے حامل تھے۔

بلدیہ فیکٹری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری میں 275 لوگوں کو زندہ جلایا گیا، بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی میں لکھا سندھ پولیس نے غلط تحقیقات کیں۔ تاہم عزیر بلوچ پر بات کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کو 12 سال کی سزا ہوچکی ہے، عزیربلوچ کی پشت پناہی کرنیوالے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ عزیربلوچ کو بنانے والے سندھ اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں، عزیربلوچ نے کہا آصف زرداری سے خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ خیال رہے کہ جب سے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آئی ہے، تب سے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ رپورٹ غلط ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے دعویٰ کیا تھا کہ عزیر بلوچ کی جو جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ جعلی ہے، ان کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس 2017 میں جے آئی ٹی رپورٹ آگئی تھی۔ تاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے وضاحتیں بھی دی جا رہی ہیں اور یہی کہا جا رہا ہے کہ ان کا عزیر بلوچ سے کوئی رابطہ نہیں تھا، تاہم انہیں اس بات پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

FOLLOW US