اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عیدالاضحیٰ منانے پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچ گئے۔عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد کے پر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عید الاضحی منائیں گے۔موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔ وزیراعظم نے نتھیاگلی کے دورے کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا۔وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی میں تین روز تک قیام کریں گے اور خاندان کے ہمراہ عید منائیں گے جب کہ نماز عید کے ساتھ قربانی بھی وہی کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ عوام عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں۔ قربانی سے متعلق ایس او پیز بنائے ہیں، قوم سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ اسلام آباد میں جدید ہسپتال کے قیام کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوام سے عید کے موقع پر ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔ن کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید پر ہم نے لاپروائی کی جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا، عوام سےاپیل ہےعیدپرایس اوپیزپرعمل کریں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے، دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں اس وبا سے اموات کم ہوئیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں وبا کے اثرات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وباکاپھیلاؤ کم ہورہاہے،اللہ تعالیٰ نےکرم کیا، زیادہ لوگوں کےجمع ہونےپروائرس تیزی سےپھیلتاہے۔ ہم نے ایس او پیز پر عمل کیا جس کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آئے۔









