Friday May 17, 2024

پب جی کو کس کی سفارش پر دوبارہ بحال کیا گیا ؟ ڈاکٹر شہباز گل نے بڑی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم ”پب جی“ پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس پر نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس فیصلے کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان گیم کو مثبت انداز میں استعمال کریں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”مجھے امید ہے اس خبر سے آپ کو خوشی ہو گی۔ پوری کوشش تھی آپ کی خوشیاں بھی واپس آئیں اور اس گیم کے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکے، امید ہے آپ اس کو مثبت انداز میں استعمال کریں گے۔“

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پب جی انتظامیہ سے ملاقات اور اس کی جانب سے دی گئی تفصیلات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں گیم پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آن لائن گیم ”پب جی“ پر سے پابندی ختم کرنے کے فیصلے کو عقلمندانہ قرار دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ بہت جلد ایسی گیمز متعارف کروائیں گے کہ آپ پب جی کو بھول جائیں گے ۔فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستان میں پب جی پر پابندی کا خاتمہ عقلمندانہ فیصلہ ہے، گیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ انتہائی اقدام تھا اور مستقبل میں اس حوالے سے محتاط رہنا ہو گا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس حوالے سے بہت واضح سوچ رکھتی ہے کہ مختلف مسائل کے حل کیلئے پاکستان کو ٹیکنالوجی کمپنیز کیساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کے معاملات میں پابندی جیسے اقدامات نہیں اٹھنے چاہئیں۔“واضح رہے کہ پی ٹی اے نے بالآخر پاکستان میں آن لائن گیم ”پب ج“ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر نوجوان کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

FOLLOW US