Saturday May 4, 2024

عوام تیاری کرلیں ،آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم خیبر پختو نخوا ، بالائی /وسطی پنجاب اور کشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم خیبر پختو نخوا ، بالائی/وسطی پنجاب اور کشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔ پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوااور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب اسلام آباد( سیدپور 57، زیرو پوائنٹ 31، گولڑہ 19، بوکڑہ 08،راولپنڈی (چکلالہ 32، شمس آباد 27)، مری 15، سیالکوٹ ( ایئر پورٹ 10)، گجرات 02، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 13، راولاکوٹ 08، کوٹلی 04، خیبر پختونخواہ:سیدو شریف 07، کاکول 06، سندھ: کراچی ( ایئر پورٹ (اولڈ)، مسرور01 ) ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی

FOLLOW US