Friday May 17, 2024

اپوزیشن کے بعد حکومت کی باری پی ٹی آئی کے 3اہم ترین رہنماؤں کی گرفتاری کی خبر سُنادی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 رہنماء آنے والے دنوں میں نیب کی گرفت میں ہوں گے اور ان کے نام نیب اصلاحات کمیٹی میں شامل کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمانت ہونے کا مطلب بے گناہ نہیں ہوتا۔چند دن قبل سپریم کورٹ نے نیب کے خلاف ریمارکس کو اپوزیشن رہنماؤں نے خوب اچھالا مگر انہوں نے نہیں اچھالا کہ عدالت کے انہی معزز جج صاحبان نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست ضمانت کو بھی مسترد کیا تھا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پریس ریلیز اور ٹاک شوز کو دیکھنے کے بجائے عملی اقدامات کی بات کریں تو کتنی شوگر مافیا یا دوسرے مافیاز کے خلاف کریک ڈا ؤن ہوا۔ اگر وزیراعظم اپنے اردگرد بیٹھے چوروں اورمافیاز کو بھگائیں گے تو یہ کام صرف کاغذات تک محدود رہ جائے گا۔سینئر صحافی نےانکشاف کیا ہے کہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں صرف چند افراد کو ہی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور یہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ہیں۔

قبل ازیں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ پاؤں پڑی منتیں کررہی کہ ہمیں تھوڑا سا اقتدار دے دو، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق دونوں کا اچھا چاہنے والا ایک ہی ہے، جس کی وجہ سے ایک باہر موجود ہے اور دوسرا باہرسے آگیا ہے، شہباز شریف پیپلزپارٹی کے کہنے پر کبھی سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تبصرے میں کہا کہ ن لیگ، شہباز لیگ، خاقان لیگ اور خواجہ آصف لیگ پاؤں پڑے ہوئے ہیں کہ ہمیں بھی اقتدار میں تھوڑا ساحصہ دیا جائے۔ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق دونوں کیلئے ایک ہی ہے جس کی وجہ سے ایک باہر ہے اور دوسرے کو باہر نکال لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

FOLLOW US