Sunday May 12, 2024

جذبہ جب سچا ہو تو بندہ منزل حاصل کر ہی لیتا ہے زرعی یونیورسٹی پشاور کے چوکیدار نے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی

پشاور (نیوز ڈیسک) نور مرجان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے اور وہ زرعی یونیورسٹی پشاور میں بطور چوکیدار کام کرتے ہیں، دوران ڈیوٹی انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی۔ انہوں نے اسلامیات میں ایم فل کیا ہے اور ان کے مقالے کا موضوع قبائلی اضلاع کے رسم و رواج کا ہندوؤں اور سکھوں کے رسم و رواج کے ساتھ تقابلی جائزہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوکیدار بھرتی ہوئے تو وہ میٹرک تھے، دوران ملازمت انہوں نے اپنی تعلیم بھی جاری رکھی۔ نور مرجان کا کہنا تھا کہ چار سال تک سپرنٹنڈنٹ امتحانات کی ذمہ داری نبھائی۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کلرک کے فرائض سر انجام دیے اور انہوں نے چوکیداری کے دوران ہی بی ایڈ اور ایم ایڈ بھی مکمل کیا۔ نور مرجان بیس سال سے بحیثیت چوکیدار ملازمت کر رہے ہیں انہوں نے جس مقصد کیلئے تعلیم حاصل کی تھی ان کا خواب ابھی ادھورا ہے، انہوں نے درخواست کی ہے کہ ڈگری کے مطابق انہیں کوئی ڈیوٹی دی جائے۔ سچ ہی کہتے ہیں جذبہ جب سچا ہو تو بندہ منزل حاصل کر ہی لیتا ہے، نور مرجان کا جذبہ سچا تھا انہوں نے دل لگا کر محنت کی اور اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ اب انہیں ان کی تعلیم کی شایان شان ملازمت دی جانی چاہیے۔ نور مرجان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے اور وہ زرعی یونیورسٹی پشاور میں بطور چوکیدار کام کرتے ہیں، دوران ڈیوٹی انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی۔ انہوں نے اسلامیات میں ایم فل کیا ہے اور ان کے مقالے کا موضوع قبائلی اضلاع کے رسم و رواج کا ہندوؤں اور سکھوں کے رسم و رواج کے ساتھ تقابلی جائزہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوکیدار بھرتی ہوئے تو وہ میٹرک تھے، دوران ملازمت انہوں نے اپنی تعلیم بھی جاری رکھی۔

FOLLOW US