Monday May 13, 2024

“جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے” کراچی پانی میں ڈوب گیا، لیکن بختاور بھٹو نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) “جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے”، کراچی پانی میں ڈوب گیا، لیکن بختاور بھٹو نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے پانی کی نکاسی پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے، ساری رات سڑکوں کی نگرانی کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج سب صاف ہو گیا، بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی وزراء کہاں تھی خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر میں بارش ہوئی تھی جس کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے تھے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ زیادہ تر علاقوں سے پانی نکال لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر شیئرکی جارہی ہیں۔

FOLLOW US