Sunday May 19, 2024

اسلام کو ٹک ٹاک یا کتابوں سے نہیں بلکہ فرقہ واریت اور شدت پسندی سے خطرہ ہے،فواد چوہدری کا ٹوئٹ

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام کو ٹک ٹاک سے یا کتابوں سے نہیں بلکہ فرقہ واریت اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے بلکہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم سے اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں اور ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود ہی جل جائیں۔

FOLLOW US