اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے لئے حکومت کی کوششوں پر فخر ہے۔ پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور طریقے سے نمٹ رہا ہے۔ ہفتے کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کلین اینڈ گرین پاکستان کے لئے ہماری کوششیں قابل فخر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کا ماحولیاتی ایکشن کا ہدف ڈیڈلائن سے 10سال پہلے ہی پورا کر لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے 10ارب درخت سونامی منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔









