Thursday November 28, 2024

یکم اگست سے پاکستانی شہریوں کو ویزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات آمد کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ یکم اگست سے پاکستانی شہری وزٹ ویزے پریواے ای آسکیں گے، چار مہینوں میں ہنرمند پاکستانیوں کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، حکومت اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری سے متحدہ عرب امارات کے بزنس مین سہل گلداری نے ملاقات کی ، جس میں سہل گلداری نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک کروڑ دینے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں 30 سے زائد ریزورٹ کھولے جا رہے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت پاکستان چاہتی ہے کہ قومی ادارہ پی آئی اے مضبوط بنایا جائے۔ تمام پی آئی اے پائلٹس کے لائسنسز کی فرانزک انوسٹی گیشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزے پر آسکیں گے۔چار مہینوں میں ہنرمند پاکستانیوں کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔ مزید برآں معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اماراتی حکام نے معاون خصوصی زلفی بخاری کویقین دہانی کرادی ہے۔زلفی بخاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔دبئی میں موجود معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی، پاکستانی کاروباری شخصیات نے امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیانخلاء اور راشن کیلئے مالی مدد کی۔زلفی بخاری نے پاکستان بزنس کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں کاروباری شخصیات کو تعریفی اسناد دیں، شبیر مرچنٹ، احمد شیخانی، اقبال داؤد اور دیگر کاروباری افراد کو اسناد دی گئیں۔

FOLLOW US