Monday May 6, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) خطہ پوٹھوہار سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبرپختو نخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 21، بنوں 04، چراٹ 01، پنجاب میں بہاولپور ایئر پورٹ 06، کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 06، ایئر پورٹ 01) اور بلوچستان میں بارکھان میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46،سبی، دادو اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

FOLLOW US