Friday May 17, 2024

کورونا کیا کم تھا کہ یہ لا علاج مرض بھی پھیلناشروع ہوگیا۔! صرف پنجاب 11ہزار 80 مریض رپورٹ،

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ایڈز کے 11 ہزار 80 مریض موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا
گیا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 11 ہزار 80 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔مریضوں کے علاج معالجے کے لیے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماں سے پیدا ہونے والے بچے میں ایچ آئی وی ترسیل روکنے پر کامیابی سے کام جاری ہے۔اس پروگرام کے ذریعے ابتک 160 ایچ آئی وی فری بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا قیام 1998ء میں عمل میں لایا گیا تھا، جس کے تحت 36 اضلاع میں سنٹرز کھولے گئے۔

FOLLOW US