Friday May 17, 2024

2 سال سے ریلوے کو کتنا مالی نقصان ہوا۔شیخ صاحب کے دعوؤں سے ہوا نکال دینےوالےاعدادوشمار جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دو سال میں ریلوے شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، 102 مسافر ٹرینیں تاحال بند ہیں جبکہ مال گاڑیوں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔محکمہ ریلوے نے 2018 میں ہدف سے چار ارب زیادہ کمائے لیکن 2019 میں 7 ارب روپے کم آمدنی ہوئی۔ملازمین اپنے واجبات کے لئے در بدر پھر رہے ہیں، جبکہ آئے روز کے ٹرین حادثات بھی کئی جانیں نگل گئے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

نے گزشتہ دو برسوں میں 34 نئی مسافر ٹرینوں اور آٹھ مال گاڑیوں کا اضافہ کیا، سال 2018ء کے بجٹ ٹارگٹ سے چار ارب روپے زیادہ کما نے والا ریلوے اگلے ہی برس مالی بحران کا شکار ہو گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ترقی کی طرف گامزن ریلوے کی سالانہ آمدن 7 ارب کم اور خسارہ مزید 9 ارب روپے بڑھ گیا۔و برسوں میں ٹرین حادثات بھی بے قابو ہوگئے، چھوٹے بڑے 100 سے زائد حادثات نے ٹرین کے محفوظ سفر پر سوالیہ نشان لگادیا۔ریلوے ملازمین کی تعداد1 لاکھ سے کم ہو کر صرف 77 ہزار رہ گئی ہے، مسافر ٹرینیں چلانے والے نجی شعبے نے بھی منہ موڑ لیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق صرف تنخواہ، پنشن اور فیول کی مد میں میں سالانہ اخراجات تقریباً 40 ارب ہیں۔

FOLLOW US