Friday May 17, 2024

راولپنڈی میں 2 گروہوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں 2 گروہوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق، خاندانی دشمنی پر ایک گروہ نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، دونوں جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے 2 گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے ایک گروہ نے مخالفین کے گھر میں گھر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

اس موقع پر گھر والوں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ واقعے سےمتعلق معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔ سی پی اوکوموقع پربھیج دیاہے،ذاتی طورپربھی سی پی اوسےرابطےمیں ہوں۔ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائےگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

FOLLOW US