Friday May 17, 2024

ہفتہ اور اتوار کو بارش ہی بارش،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

راچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 25اور 26 جولائی کے درمیان ہلکی سے معتدل بارش سمیت آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں ممبئی کے قریب کم شدت کا ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے، ہوا کے کم دباؤ کا پھیلاؤ سندھ سمیت کراچی تک آنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ شہر میں 25 جولائی کو ہلکی بارش اور 26 جولائی کو معتدل بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ،

جبکہ تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین میں بھی بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر میں مغربی علاقوں سے 34 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں میں صبح کے اوقات میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

FOLLOW US