Tuesday May 14, 2024

شہبازشریف کے داماد علی عمران نے ڈیلی میل کے خلاف 5 لاکھ پاؤنڈ کا دعویٰ دائر کردیا

لندن (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے داماد علی عمران نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف 5 لاکھ پاؤنڈ کا دعویٰ دائر کردیا، ڈیلی میل نے بغیر تحقیق کرپشن کے الزامات لگائے، ڈی ایف آئی ڈی کی فنڈنگ سے میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر ڈیلی میل کو استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے داماد علی عمران نے کرپشن الزامات پر مبنی خبر لگانے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل پر5 لاکھ پاؤنڈ اور معافی مانگنے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ مقدمے میں ڈیلی میل میں لگائے گئے کرپشن کے تمام الزامات کو رد کیا گیا ہے۔ ڈیلی میل نے جان بوجھ کر بغیر تحقیق کرپشن کے الزامات عائد کیے۔ ڈی ایف آئی ڈی کی فنڈنگ سے میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

ڈیلی میں چھپنے والے الزامات کا مقصد سیاسی انتقام تھا۔ پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر ڈیلی میل کو استعمال کیا۔ انہوں نے دائر مقدمے میں بتایا کہ حبس بےجا میں رکھے گئے افراد پر تشدد کرکے میرے خلاف بیانات لیے گئے۔ اس سے قبل رواں سال مئی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے برطانوی اخبار پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اخبار کے ای مضمون سے ذاتی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ڈیلی میل نے صحافی اصولوں کی پاسداری نہیں کی ۔ شہبازشریف کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اخبار کو مزید متنازع رپورٹ کی اشاعت ھے روک دیا جائے۔ کیس کے علاوہ میرے پاس کوئی راستہ نہیں۔ شہبازشریف کے خلاف مضمون لکھنے والے صحافی ڈیوڈ روز سے جب اس متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کوئی موقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا ۔ مقدمے کیلئے شہبا زشریف کی جانب سے 10 ہزار 528 پاؤنڈ فیس ادا کی گئی ہے۔ مقدمہ ہائی کورٹ آگ جسٹس میں سماع کا منتظر ہے، ہرجانے کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

FOLLOW US