Tuesday May 14, 2024

عمران خان حکومت کےلئے انتہائی پریشان کن خبر مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

کرا چی(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ NA-249ضلع غربی میں قائم شہباز شریف سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لیبر ونگ سندھ کے صدر سید منور رضا، سینئر نائب صدر سندھ علی اکبر گجر، کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے اس فیصلے کو خوش آئند سمجھتے ہیں کہ آئندہ آنے والے قومی الیکشن میں

دوبارہ اس حلقہ سے الیکشن لڑیں گے مسلم لیگ (ن) کارکنان بلدیاتی الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کردیں کیونکہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے لوگ حکومت سے بدظن ہوچکے ہیں اور لیگی دور حکومت کو یاد کررہے ہیں۔ ضلع غربی کے صدر حاجی صالحین تنولی نے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکن اپنے قائد میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی آواز پر ہر وقت لبیک کہنے کو تیار ہیں یہی کارکن کراچی کو بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بنائیں گے۔ اس موقع پر دین محمد لغاری، اکرام اعوان، نثار تنولی، دلدار کھوکھر، محمد جاوید، نوشاد تنولی، سوشل میڈیا ہیڈ ضلع غربی نعمان علی ودیگر بھی موجود تھے۔

FOLLOW US