Thursday November 28, 2024

اگلے 24 گھنٹے میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کردی۔

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں اگلے 24 گھنٹے میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی سے کراچی واالے خوش ہوں گے یا پریشان؟ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دروان ہلکی بارش کا امکان ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، ائیرپورٹ اور اطراف میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مزید ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

FOLLOW US