Saturday May 18, 2024

بریکنگ نیوز: فردوس شمیم فراڈ قرار۔۔۔!!! 16 سال بعد اپنے ہی اہم ترین منصوبے سے دستبردار ہو گئے

کراچی (ویب ڈیسک) فردوس شمیم فراڈ قرار دیے گئے اپنے رہائشی منصوبے سے 16 سال بعد دستبردار ہوگئے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اور اپوزیشن لیڈر و سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ 16 سال قبل اس منصوبے میں 100 لوگوں نے بکنگ کی مد میں کروڑوں روپے جمع کروائے تھے تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر منصوبے کو بند کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کی مد میں فردوس شمیم نقوی نے لی گئی رقم پر کئی سال منافع لیا ہے تاہم اب اچانک اس منصوبے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے دستبرداری سے متعلق اشتہار بھی اخبار میں دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 100 میں سے 94 لوگ اب تک اپنی رقم واپس لے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اینٹی کرپشن ایسٹ کی جانب سے اخبار میں جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق ایک فراڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا منصوبہ ’سونی ہیمبلٹ‘ بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما ہیں اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔ اس سے قبل فردوس شمیم نقوی پیپلزپارٹی پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وزراء غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اور سندھ حکومت کی ناکامیوں کی طویل داستان ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں 38 شوگر ملز ہیں جن میں سے 18 زرداری اور اومنی گروپ کی ہیں، ابھی تک کسانوں کو گنے کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں ہیں جبکہ سندھ حکومت کا کہنا ہے سبسڈی کسانوں کی دی گئی۔ فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم عمران خان سے سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

FOLLOW US