راولپنڈی (ویب ڈیسک) جب بیٹا ماں کا نافرمان ہوگیا تو پولیس ماں کی مدد کو پہنچ گئی، ایس پی رائے مظہر راولپنڈی میں تشدد کا نشانہ بننے والی ماں کے قدموں میں بیٹھ گئے، ایس پی رائے مظیر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے قدموں میں بیٹھے ہیں۔ خاتون نے کہا کہ ”میں خوش ہوں کہ ایس پی مظہر آئے ہیں یہ میرے بیٹوں جیسے ہیں، انہوں نے سارا معاملہ کلئیر کیا ہے، انشاء اللہ اب یہ خود ہی معاملے کو دیکھیں گے”۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس آفیسر متاثرہ ماں کے قدموں میں بیٹھے اور انہوں نے خاتون سے وعدہ کیا ہے کہ وہ انکی مدد کریں گے۔ خیال رہے کہ والدہ پر تشدد کرنے والا درندہ ارسلان یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کی وجہ سے گرفتار ہوگیا ہے۔ ایک ویڈیو جو وائرل ہوئی تھی اس میں ایک درندہ نما شخص ارسلان اپنی والدہ کو تھپڑ مار رہا تھا اور تشدد کر رہا تھا اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بہو کا انتخاب کرتے وقت اُس کی شکل کو مت دیکھیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی ارینج میرج ہوئی۔یہ شادی میری ایک جاننے والی کے توسط سے ہوئی۔میری بہو امریکا بھی گئی تھی اور پھر وہاں سے بھاگ آئی جس کے بعد اس کا دماغ آسمان پر پہنچ گیا۔ اس کی والدہ بھی اپنا گھر نہیں بسا سکتی تھی۔ کل جب میں نے بیٹے اور بہو کو لڑائی کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے بس اتنا ہی کہا کہ تمہاری بیوی گھر نہیں بسا سکتی کیونکہ اس کی والدہ بھی ایسی ہی تھی۔بس اس بات کے بعد دونوں نے مجھ پر تشدد کیا۔خاتون نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بہو کا انتخاب کرتے وقت شکلوں پر نہ جائیں۔ جو لڑکی آپ کو عزت دینے والی لگے اسی کو بہو بنائیں اور کسی بھی لڑکی کو خوبصورتی کی بنیاد پر مت پرکھیں۔ جو لوگ خوبصورتی پر جاتے ہیں،لوگوں کے کہنے پر رشتے کر لیتے ہیں وہ بہت خوار ہوتے ہیں ہیں۔