Tuesday January 21, 2025

حکمرانی کا لگا منہ کو خون سر چڑ کر بولنے لگا ۔۔۔ !!! پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی راہیں جدا، وجہ کیا بنی ؟ ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مسلم لیگ ن اور شہباز شریف کے رویے پر تنقید کردی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے کردار پر سینئر رہنماؤں نے سوالات اٹھا دئیے۔ اجلاس میں پی پی سینئر قائدین ن لیگ پر تنقید کرتے رہے اور بلاول بھٹو مثبت امید رکھنے کا اظہار کرتے رہے، پی پی قائدین نے مسلم لیگ ن، شہباز شریف پر فرینڈلی اپوزیشن کرنے کا الزام عائد کیا۔

ذرائع کے کے مطابق شرکا نے کہا کہ ن لیگ کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش مثبت ہے مگر وہ اپوزیشن نہیں کرنا چاہتے، جو جماعت اے پی سی کو التوا کا شکار کررہی ہو وہ حکومت مخالف تحریک میں ساتھ کیسے چلے گی۔پی پی قائدین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نہیں چاہے گی کہ اپوزیشن بلاول بھٹو کی تجاویز پر عمل کرکے آگے بڑھے، ن لیگ اپنے لیے پنجاب میں آج بھی اصل خطرہ بلاول کو ہی سمجھ رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو، ن لیگ سے متعلق شرکا کی تندوتیز باتیں مسکراہٹ کے ساتھ سنتے رہے، بلاول کا کہنا تھا کہ ہمیں بدگمانیوں کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ساتھ نہیں چلے گا تو ہم تنہا بھی تحریک چلائیں گے، آئین اور صوبوں کے حقوق پر حملہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

FOLLOW US