Friday May 17, 2024

مزید انتظار نہیں کر سکتے ۔۔۔!!! حکومت نے 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک )معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 15 ستمبر سے مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے صوبائی کابینہ نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس 15 ستمبر کو کھولے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔15 اگست سے تعلیمی ادارے کھول دیں گے، پرائیویٹ اسکولز، ستمبر سے پہلے اجازت نہیں۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی ادارے کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق قوانین بہتر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔کامران بنگش کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں 4 ارب روپے ریلیف پیکیج اور شہریوں کو لوکل کونسل ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اجلا میں مقررہ قیمتوں پر آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی گئی۔انھوں نے بتایا کہ مختلف سرکاری محکموں کے 85 گیسٹ ہاؤسز محکمہ سیاحت کے حوالے کیے جائیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں کے تمام پرچے پاس کرنیوالے طلبہ کو تین فیصد اضافی نمبردیے جائیں گے۔ خیبر پختونخواہ میں کورونا کے باعث میٹرک اورانٹر میڈیٹ کےطلبہ کی پروموشن پالیسی جاری کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ دسویں اوربارہویں جماعت میں ترقی پانے والے طلبہ سنہ2021 میں کمپوزیٹ امتحان نہیں دیں گے، صرف نویں اوردسویں کاامتحان لیا جائے گا۔پالیسی کے مطابق نویں اورگیارہوں کے طلبہ کو مارکس دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کی روشنی میں دیئے جائیں گے جبکہ دسویں اور بارہویں کے طلبہ کو نویں اور گیارہویں کے نتائج پر نمبر دیئے جائیں گے۔جاری پالیسی میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں کے تمام پرچے پاس کرنیوالے طلبہ کو تین فیصد اضافی نمبردیے جائیں گے، جو طلبہ سابقہ نتاج سے مطمن نہیں وہ ستمبر اور نومبرمیں خصوصی امتحان دے سکیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق نتائج سےمطمئن نہ ہونے والے طلبا کو پندرہ دن میں متعلقہ بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

FOLLOW US