راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وباء کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے تناظرمیں آپریشنل تیاریوں پرغور کیا گیا جبکہ خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے سپہ سالار نے تمام فارمیشنزکی تیاریوں کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا، آئندہ ماہ اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام کو ایک سال ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست 2019ء کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دل اور کورونا وائرس کے خلاف سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر فارمیشنز کے تعاون کو سراہا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں سول انتظامیہ کی مدد کی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ کمانڈرز نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی کوششوں کو سراہا۔کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وباء کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔