اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے چائنہ اکنامک کوریڈر منصوبے سے متعلق تمام غلط فہمیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ماضی کے گلے شکوے بھول کر آگے بڑھنا ہے ،ملک اس وقت اہم دوہرا پر کھڑا ہے ،مجھے ہدایات ملیں ہیں کہ کوئی بھی منصوبہ نہیں رکنا چاہیے اسی ہدایات کو آگے لیکر چل رہا ہوں ،اور نج لائن منصوبہ سیاسی نہیں ،جلد عوام کیلئے کھول دیں گے اس کے لئے 1600 افراد بھرتی کئے جائیں گے۔عاصم سلیم باجوہ نے بریفنگ کے دوران کمیٹی ارکان کی جانب سے تیزوتند سوالات جواب دیئے ۔سینیٹر کبیر کی
جانب سے بلوچستان میں ترقی نہ ہونے کا شکوہ پرعاصم سلیم باجوہ برہم نظر آئے اور کہا کہ سی پیک کے تحت ایک کلو میٹر سڑک نہ بننے کی بات غلط ہے ،سی پیک تو اب آیا ہے ،آپ وہاں کے لیڈر ہیں ،72 سالوں میں ترقی کیوں نہیں ہوئی؟اس کا جواب آپ کو ہی دینا ہے ۔میں نے سفر کا آغاز ابھی کیا ہے تھوڑا صبر کرلیں۔سینیٹر شیری رحمن نے عاصم سلیم باجوہ کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ سی پیک ایک درست سمت میں جارہا ہے ۔۔چیئرمین سی پیک کمیٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک روٹ پر ایک سڑک کے علاوہ کچھ نہیں بنا،اللہ کا شکر، بارش ہوئی، ڈیم بھرے اور گوادر کو پانی ملا،گوادر میں مقامی ماہی گیروں کی کشتی کے آنے جانے کا راستہ بھی نہ بن سکا،قلات، خضدار، مچھ، مستونگ، پنجگور، تربت، گوادر میں کول پلانٹ، اقتصادی زونز کیوں نہیں لگایا گیا،بلوچستان کیلئے پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے، پانی 60 فٹ زیر زمین سے ایک ہزار فٹ تک چلا گیا۔جس پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوادر بندرگاہ آپریشنل ہو چکی، 1.2 ملین گیلن پانی کی ترسیل شروع ہو چکی ہے،مشرقی ساحلی شاہراہ بن چکی، ہوائی اڈہ بن رہا ہے،عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی رکن میر کبیر شاہی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک ایک دوہرا پر کھڑا ہے ،ماضی کے گلے شکوے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا وقت ہے ، آپ ایک لیڈر شپ ہیں،
آپ عوام کو جوابدہ ہیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ ایک کلومیٹر سڑک نہیں بنی، یہ غلط بات ہے،یہ کام آپ کے کرنے والے تھے،میں نے سفر کا آغاز کیا ہے تھوڑا انتظار کر لیں،72 سالوں میں ترقی نہ ہونے کا جواب آپ کو دینا ہے ۔ آپ وہاں کے لیڈرز ہیں،سی پیک تو اب آیا ہے، گوادر ترقی کر رہا ہے، حب بھی ترقی کریگا،ہمیں اب پچھلے گلے چھوڑ کر آگے چلنا چاہیے۔کمیٹی رکن اسد اشرف نے چیئرمین سی پیک سے سوال کیا کہ اورنج لائن کا کیا مسئلہ ہے کیوں نہیں چل رہی ،کیا یہ سیاسی مسئلہ ہے؟ جس پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ لاہوراورنج لائن ٹرین بہت جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی،اورنج لائن منصوبہ سیاسی نہیں ہے،ہمیں ہدایت کی گئی تھی کوئی منصوبہ رکنا نہیں چاہئے۔اورنج لائن ٹرین کاکچھ سول ورک رہتا تھا،عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ اورنج لائن منصوبے کیلئے 1600 افراد بھرتی کئے جائیں گے، آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ 100سے زائد پرمنصوبے سائن کیے، سستی بجلی کے لیے ہائیڈرل پاور پراجیکٹ لگانا ہمارا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوانوں کو نوکریوں دینا ہمارے منصوبے میں شامل ہے،کوہالہ پاور پراجیکٹ پر گزشتہ ہفتے دستخط ہوئے۔