Sunday January 19, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کرونا کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم بھی کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔سردار محمد اسلم ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ سابق چیف جسٹس سردار اسلم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔

FOLLOW US