Sunday January 19, 2025

بارشوں نے جل تھل ایک کردیا، پنجاب پانی پانی، کےپی اور اسلام آباد میں گرج برس ، مزید کب تک بارشیں ہوں گی ؟ ۔۔ جانیے تمام تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور اور اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔لاہور میں صبح کے اوقات میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد دھوپ تو نکلی لیکن اس کی شدت اتنی نہیں تھی۔ شام ہوتے ہی آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں۔گزشتہ روز بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔حافظ آباد 92، منگلہ 70، قصور 57، مری 24، لاہور 21، سیالکوٹ 13، سرگودھا 12، اسلام آباد 10، منڈی بہاءالدین 09، جہلم 07، گوجرانوالہ 05، چکوال، گجرات 03، نارووال 02، راولپنڈی 01)، بالاکوٹ 30، کاکول 03، کوٹلی 19، راولا کوٹ، گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد 04 خضدار 11، اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

FOLLOW US