Sunday January 19, 2025

ذی الحج کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا؟اعلان کردیاگیا

کراچی(نیوز ڈیسک) ذی الحج کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منگل کی شام کراچی میں طلب، فواد چوہدری عید کی تاریخ کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں، مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جس میں ماہ ذوالحجہ کے چاند کی رویت کا فیصلہ ہوگا۔رویتِ ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارتچیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔چاند کی رویت کی شہادت یا اس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے شہری ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں،021-99261404، 0321-2022000۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ
31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پہلے والے بیان پہ قائم ہیں اور عید قربان 31 جولائی کو ہوگی۔

FOLLOW US