Wednesday January 22, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے شاہی مزاج، اپنی تحصیل تونسہ میں گیسٹ ہاؤس کیلئے25 کروڑ سے زائد کی رقم مختص کرلی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ گیسٹ ہاؤس کیلئے 25 کروڑ کا فنڈمختص کرلیا، ن لیگی رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تونسہ بادشاہ سلامت کی تحصیل ہے، کونسا گیسٹ ہاؤس 25کروڑ کا بنتا ہے؟ تونسہ میں گیسٹ ہاؤس کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ میرے پاس دستاویز ہیں، جس کے تحت عثمان بزدار نے اپنی تحصیل تونسہ میں 25 کروڑ روپے کا گیسٹ ہاؤس بنانے کا فنڈ مختص کیا ہے۔

تونسہ بادشاہ سلامت کی تحصیل ہے، تونسہ میں گیسٹ ہاؤس کی کیا ضرورت ہے؟ مجھے بتائیں 25کروڑ کا کونسا گیسٹ ہاؤس بنتا ہے؟ عوام مسائل میں گھری ہوئی ہے، آٹا، چینی نایاب ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ڈائنا مک وزیراعلیٰ قرار دیا ہے۔ حکومت کی سمت درست ہے، عثمان بزدار ڈائنامک وزیر اعلیٰ ہیں، قائد اعطم بزنس پارک کا محل و قوع انتہائی شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارک کی تکمیل کے حوالہ سے صوبائی حکومت کو ہر طرح کی معاونت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کا نظام ہی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ قومی ترقی کے لئے نجی شعبہ کو معاونت کی فراہمی کے علاوہ سرخ فیتے سے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت اپنے تمام وسائل برؤے کارلائے۔ مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کوایس اوپیزپرعملدآمداورحکومت کاساتھ دیتے رہناہوگا، پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات میں واضح کمی کی ہے۔اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں نئے شہر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ لاہورکے شمال میں جدیدشہربسانے کیلئے اتھارٹی قائم کی، اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔

FOLLOW US