Wednesday January 22, 2025

میڈم آپکو شرم ویسے تو آنی نہیں، لیکن شرم دلانے کے لیے اتنا عرض کرتا جاؤں کہ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عظمیٰ بخاری بنی گالہ کی سڑک کا احوال بتاتے ہوئے جو وزیراعظم عمران خان کے گھر کی طرف جارہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں دکھانا چاہتی ہوں کہ ہمارے وزیراعظم کتنے سادہ ہیں، جگہ جگہ سیکیورٹی اہلکار کھڑے ہیں، پولیس کے ڈالے کھڑے ہیں، چیک پوسٹیں بنی ہوئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے اس ویڈیو سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر بہت سے پولیس اہلکار مامور ہیں، راستے کی ویران سڑکوں پر اگر کوئی شخص نظر آتا تو عظمیٰ بخاری اسے پولیس اہلکار کہہ کر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ لوگ واقعی پولیس اہلکار تھے۔

اس پر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد نے تبصرہ کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عظمیٰ بخاری ویڈیو بنانے اور لوگوں کو دکھانے کا شکریہ۔۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ نہ صرف عام لوگوں کیلئے اوپن ہے بلکہ جاتی امراء کی نسبت انتہائی کم سیکیورٹی ہے جبکہ جاتی امراء کی سڑک عام لوگوں کیلئے اوپن نہیں تھی اور سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اہلکار وہاں رہتے تھے۔ عظمیٰ بخاری کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی طنز کیا اور کہا کہ میڈم جاتی عمرہ کی سیکیورٹی آپ شاید بھول گئی ہیں جس پہ 30 ارب روپے لگا دئیے گئے تب تو آپ مزے لے رہے تھے ۔پروٹوکول کے جگہ جگہ بیرئیر لگے ہوتے تھے پھر آپ پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا ۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ میڈم آپکوویسے توشرم آتی نہیں ہے لیکن شرم دلانےکےلئے اتناعرض کرتاجاوں شاہانہ اندازمیں سکیورٹی کی ایک برگیڈلینےوالے کلچ پلیٹوں سے فارغ میاں نوازشریف کی سکیورٹی تویادہوگی پھر25ہزارکنال کارائیوینڈمحل اس پہ 25سوسکیورٹی اہلکاروہ بھی یادہونگے لیکن آپکوشرم پھربھی نہیں آنی

راجپوت نامی سوشل میڈیا صارف نے طنز کیا کہ نواز شریف کےآنےکی امید ختم ہوگئی شاید اسلئےعظمی نے بنی گالہ کے راستے پہچاننے شروع کر دیئے مسرور بدوی نے کہا کہ تمھارے جھوٹ کا ثبوت یہی کافی ہے کہ کیا کوئی پی ٹی آئی کا لیڈر یا کارکن ایسے جاتی امرا میں گھوم آسکتا ہے؟؟؟ بلڈی سویلین نامی صارف نے کہا کہ چلیں محترمہ اس بہانے عوام کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ وزیراعظم عمران خان کہ گھر کی کوئی سڑک “نو گو ایریا” نہیں، جسطرح سابقہ حکمرانوں اور آپکے گھر کی سڑکیں “نو گو ایریا” تھی اور عدالتی حُکم پر کھلوائیں گئی تھی ماڈل ٹاؤن والا عدالتی فیصلہ یاد ہے یا پھر والد کا ریمنڈ کیس ہی یاد ہے؟ انورلودھی نے کہا کہ بنی گالہ کا آنکھوں دیکھا حال تو عظمیٰ بخاری نے دکھا دیا (جہاں کچھ بھی ایسا نہیں تھا جس پر اعتراض ہو سکے)… محترمہ ہمیں رائے ونڈ محل اور سرکاری خزانے سے بننے والی اس کی کروڑوں کی حفاظتی دیوار اور لندن فلیٹس کی زیارت کب کروائیں گی؟ واضح رہے کہ اس سے پہلے عظمیٰ بخاری کو آٹے کے ایشو پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں آٹا نہیں مل رہا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آٹے کے تھیلے عظمیٰ بخاری کے گھر رکھوادئیے۔ جس پر عظمیٰ بخاری غصے میں آگئیں اور حکومت کو مختلف چینلز پر جاکر کھری کھری سناتی رہیں۔

FOLLOW US