Wednesday January 22, 2025

ملک میں پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سامنے آگئی، مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے تیل و گیس اور پاور سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافے کی وجہ سامنے آگئی، مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، ندیم بابر تیل و گیس اور پاور سیکٹر کو بطور سرمایہ کار اور کاروبار بھی چلاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران سے متعلق کابینہ ڈویژن کی اثاثوں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

ندیم بابر نے سوئی ناردرن، سوئی سدرن، او جی ڈی سی اور پی پی ایل میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ ندیم بابر پی ایس او، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل میں 500، 500 شئیرز کے مالک ہیں۔ سوئی ناردرن اور سدرن میں بھی شئیرز خرید رکھے ہیں۔ ندیم بابر کی اورینٹ پاور، فونکس، این وائی ٹی انرجی ، اورسن پاور، صبا پاور، فیوچر انرجی کے کاروبار میں بھی شراکت دار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم بابر اورینٹ پاور کمپنی کے کاروبار میں95 کروڑ روپے جبکہ اورسن سولر پاور میں13 کروڑ 30 لاکھ روپے شراکت دار ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر سب سے زیادہ امیر شخص بن کر سامنے آئے ہیں۔ ندیم بابر2 ارب 75 کروڑ کی جائیداد اور اثاثوں کے مالک ہیں۔بیرون ملک دودرجن سے زائد کمپنیوں میں شیئر ہیں۔ندیم بابر امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور عشرت حسین بھی ارب پتی نکلے ہیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ایک ارب 35 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔عبدالرزاق داؤد کی اہلیہ 40کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین ایک ارب 70کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔مشیرخزانہ شیخ حفیظ نے بھی خود کو کروڑ پتی ظاہر کیا ہے۔

حفیظ شیخ 30کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ اسی طرح عاصم سلیم باجوہ بھی کروڑ پتی ہیں، وہ 15کروڑ اثاثوں کے مالک ہیں۔گلبرگ گرین میں 7کروڑ مالیت کا فارم ہاؤس ہے۔ان کے پاس کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 5 پلاٹس ہیں، اور کروڑوں کی جائیداد ہے۔عاصم سلیم باجوہ رحیم یار خان اور بہالپور میں 65 ایکڑ اراضی کے بھی مالک ہیں۔ معاون خصوصی زلفی بخاری پاکستان میں 1300کنال سے زائد اراضی کے مالک ہیں، اسلام آباد میں ان کے پاس 34 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس ہیں۔ لندن میں 48لاکھ 50ہزار پاؤنڈ کی جائیداد ہے۔بیرون ملک پانچ کمپنیوں کے شیئرز ہولڈرز بھی ہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل 15کروڑ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ شہبازگل اور معید یوسف امریکی گرین کارڈ ہولڈرز ہیں۔ زلفی بخاری اور ندیم افضل چن کینیڈین شہریت رکھتے ہیں ۔15معاونین خصوصی اور مشیران میں 7 دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ تانیہ ادریس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں۔ ثانیہ نشتر ایک گاڑی، 5 لاکھ سونے کی مالک، ساڑھے چھ لاکھ بینک اکاؤنٹ میں ہیں۔ جبکہ23 لاکھ کی مقروض بھی ہیں۔ ندیم بابر امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ شہزاد اکبر کے 5 کروڑ کے اثاثے ہیں۔

FOLLOW US