Wednesday January 22, 2025

لیگی ایم این اے سید افتخار الحسن کو وینٹی لیٹرپر ڈال دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے لیگی ایم این اے کو ہارٹ اٹیک اور برین ہیمرج ہوا ہے جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹرپر ڈال دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ کو 20روز قبل کوونا کی وجہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے تاہم 2روز قبل انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی اسی دوران انہیں دماغ کا فالج ہوگیا جس پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ان کے عزیز واقارب نے عوام الناس سے سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ کی صحتیابی کے لیئے دعا کی اپیل کی۔‎

FOLLOW US