Wednesday January 22, 2025

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح آٹا مہنگا ہونے کی وباء کوئٹہ بھی پہنچ گئی، آٹے کی قیمت فی کلو کتنے روپے بڑھ گئی؟

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح آٹا مہنگا ہونے کی وباء کوئٹہ بھی پہنچ گئی، آٹے کی قیمت فی کلو کتنے روپے بڑھ گئی؟ کوئٹہ میں آٹے کے فی کلو میں 3 روپے مزید اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی نیوزکے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹا کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا اور آٹا فی کلو 3 روپے مزید اضافے کے بعد 55 کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی 20 کلو والی بوری 1040 روپے سے بڑھ کر 1100 روپے کی ہوگئی ہے، جب کہ رواں سال کے شروع میں 1800 روپے میں فروخت ہونے والی 50 کلو والی آٹے کی بوری بڑھ کر 2800 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

FOLLOW US