Friday May 17, 2024

حکومت نے رات کے اندھیرے میں دو انتہائی اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے رات کے اندھیرے میں دو انتہائی اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹا دیا اور پاکستانیوں کو خبر بھی نہ ہوئی ۔۔۔پنجاب حکومت نے رات کے اندھیرے میں کمشنر لاہور آصف لودھی اور سروسز سیکریٹری ڈاکٹر شعیب کو تعیناتی کے ایک ہفتے کے بعد ہی تبدیل کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور آصف لودھی نے تین روز قبل ہی چارج سنبھالا تھا جبکہ ڈاکٹر شعیب کو ایک ہفتہ قبل تعینات کیا گیا تھا ، دونوں افسران

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے قریبی ترین سمجھے جاتے تھے جنہیں اچانک عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر شعیب وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں جبکہ آصف لودھی سپیشل سیکریٹری رہے ہیں ، انہیں پہلے بھی کمشنر لگایا گیا تھا لیکن جب عاصم سلیمان چیف سیکریٹری پنجاب آئے تو پہلے ڈیڑھ ماہ بعد ہی انہیں تبدیل کر دیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر شعیب کو بھی پہلے تبدیل کر کے انہیں وفاق میں بھیج دیا گیا لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی کوششیں کرتے ہوئے انہیں روک لیا تھا اور اب انہیں سیکریٹری سروسز لگایا گیا تھا لیکن ایک ہفتے کے بعدانہیں واپس تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے جب کل لاہور کا دورہ کیا تو ان کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری اعظم خان بھی تھے اور ان کے جانے کے بعد رات کے اندھیر ے میں تقریبا 11 بجے دونوں کے آرڈر جاری کر دیئے گئے اور کہا گیا کہ دونوں اسلام آباد میں وفاق میں رپورٹ کریں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات میں ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

FOLLOW US