Saturday May 18, 2024

بہت ہی تشویش ناک خبر، چترال میں گلیشئر پھٹ گیا، گولن گول پاور پلانٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات

چترال(ویب ڈیسک) چترال میں گلیشیئر پھٹ گیا، گولن گول پاور پلانٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات، منصوبے کو فوری بند کر دیا گیا، گولن وادی میں شدید سیلاب کے باعث پل اور سڑکیں بہہ گئیں، علاقے میں گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلاب کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چترال کے وادی گولن گول میں گلشیئر پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ اطلاعات ملی ہیں کہ چترال میں واقع گولن گول ہائیڈل پاور پلانٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد پاور پلانٹ کو ہنگامی طور پر بند کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ 13 کی صبح کو چترال شہر سے تقریباً 80کلومیٹر دور گولن ویلی میں واقع گلیشیئر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سیلاب کا ایک بہت بڑا ریلا نیچے گولین گائوں کی طرف آگیا ۔

سیلاب نے تقریباً 18مکانات، کھڑی فصلوں ،باغات پینے کے پانی کے پائپ لائن اور تین مقامات پر پلوں کو بہا کر لے گیا ۔ سیلاب سے 108میگاواٹ گولن گول پاور ہائوس کے ہیڈ کو شدید نقصان پہنچا اور بجلی کی پیداوار بند کر دی گئی۔ سیلاب کے نتیجے میں بہہ جانے والی رابطہ پلوں کی وجہ سے پانچ سو گھرانوں پر مشتمل علاقے کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔ متاثریں سیلاب کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور لوگوں کو خوراک اور پینے کے صاف پانی کا شدید مسلہ درپیش ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید گلیشیئر پھٹنے کے خطرہ کے پیشنگوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام لوگوں کو گولین گول کے نشیبی مقامات سے دور رہنے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے۔ جبکہ واپڈا حکام نے گولن گول پاور پلانٹ کر بند کر دیے جانے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ اس تمام صورتحال میں وزیراعلیٰ خیبرپختوںخواہ ہنگامی ریسکیو اقدامات کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔

FOLLOW US