Saturday May 18, 2024

مسلم لیگ ن کا بڑا اعلان، ” پنجاب بچاؤ تحریک چلانے کا وقت آگیا”

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب بچاؤ تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنم احسن اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب پنجاب بچاؤ تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے، ورنہ نقصان زیادہ ہو جائے گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جوقانون بنایاگیا اس سےمحکمہ صحت کی نجکاری کی جارہی ہے، 6ہزارپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکو حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے، ڈاکٹروں کےبنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے، ہمیں شعبہ صحت پر توجہ دینی ہوگی۔بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ڈاکٹرزسےجو معلومات ملی اس نےتشویش میں مبتلا کردیا، امریکا،روس ،یورپ سمیت تمام ممالک کوروناکےسامنےبےبس نظرآئے، فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے نے بہترین خدمات سرانجام دیں لیکن ڈاکٹروں کےبنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

لیگی رہنما کی جانب سے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بد انتظامی کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناہے، شعبہ صحت سے لےکرباقی شعبوں کو تباہ کردیاگیا۔ لیگی رہنما نے سوال بلند کیا کہ پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لیا جا رہا ہے؟ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈلاگیا، پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہتے، پی ٹی آئی حکومت کو ڈزاسٹر گورننس کہیں گے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حمایت میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک سےڈگری لےکرآنےوالےڈاکٹرز کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ خیال رہے کہ ساتھ ہی ساتھ لیگی رہنما کی جانب سے ایک نئی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا گیا ہے، احسن اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب پنجاب بچاؤ تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے۔

FOLLOW US