Wednesday May 15, 2024

تمام لاک ڈاون ختم ، لاہور میں ایک دفعہ پھر سے رونقیں بحال ، کورونا وائرس کیسز میں بڑی کمی آتے ہی پورے شہر میں جشن کا سماں

لاہور (ویب ڈیسک)کرونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریضوں میں 60 فیصد کمی کا انکشاف سامنے آیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اوسطاً کورونا ٹیسٹ 4 ہزار کے لگ بھگ کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی ڈیٹاسورس تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں لاہور میں کورونا کے تصدیق شدہ ومشتبہ مریضوں میں 60 فیصد کمی کا انکشاف ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 8سرکاری لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں اور 8 سرکاری لیبارٹریوں کی یومیہ ٹیسٹنگ استعداد 5750 ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اوسطاً کرونا ٹیسٹ 4 ہزار کے لگ بھگ کیے جا رہے ہیں، گذشتہ 7 روز سے یومیہ مریضوں کی تعداد 200 سے زائد سامنے آ رہی ہے جبکہ جولائی سے پہلےیومیہ مریضوں کی تعداد 1000سے زائد تھی۔

رپورٹ کے مطابق شہر کی 8 سرکاری لیبارٹریوں میں صرف پنجاب ریفرنس لیب میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، نسٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، پی کے ایل آئی، جناح ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں کیسپسٹی سے کم ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کیپٹین ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کی لیبارٹریوں میں معمول کے مطابق ٹیسٹ جاری ہیں، گذشتہ چند دنوں میں پازیٹو ٹیسٹ کی شرح 50 فیصد تک کم ہوئی ہے، اسپتالوں میں تشویشناک اور علامات والے مریضوں میں کمی ہوئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی قومی سلامتی معیدیوسف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے آگاہ کیا اور بتایا اب تک 70ممالک سے2لاکھ 25ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، پاکستانیوں کی واپسی کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کیا جا چکا ہے۔وزیر اعظم نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دنیا کےکسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئےہر کوشش کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کرونا وبا کے باعث بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، ہمیں کٹھن حالات میں ہم وطنوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ پاکستانی مزدوروں کو سہولتیں دی جائیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی محنت کشوں کو دوبارہ ورک فورس کا حصہ بنایا جائے گا، ان کی محفوظ وطن واپسی کے ساتھ روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

FOLLOW US