Wednesday May 15, 2024

محنت اور سچی لگن کام آ گئی ۔۔۔ پاکستان سے ایک اور بڑا تیل کا ذخیرہ دریافت ، کب سے پیداوار کا آغاز ہو جائے گا؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کرلئے ، ذخائرسے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کرلئے۔ ماڑی پٹرولیم نےہلال1میں ذخائرکی تلاش کےلئے 1202 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کی ، ڈرلنگ سےملنےوالےہائیڈروکاربن نمونوں کےمطابق وافرذخائرموجودہیں، ذخائرسے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی۔ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے ، منصوبے پر 60 ملین ڈالرسےزائدکی سرمایہ کاری کی گئی تھی ، ماڑی پٹرولیم کی طرف سےانرجی منسٹری کودریافت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے او جی ڈی سی ایل نے ایک ماہ میں 5 مختلف مقامات سے نئے ذخائر دریافت کئے تھے، نئے ذخائر کوہاٹ،شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت ہوئے تھے۔نئےذخائرسے1040 بیرل خام تیل،47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل کی گئی اور دریافت ہونے والے نئے ذخائر کو قومی سپلائی نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ماہرین کو مختلف علاقوں سے مزید تیل اور گیس کے ذخائرکی ممکنہ دریافت کے آثارمل گئے، جس کے بعد او جی ڈی سی ایل نے سروے مکمل کر کے ڈرلنگ کا کام تیز کر دیا ہے۔اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے تھے ، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور بیرل 3240یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہوگا۔خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ کہ تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

FOLLOW US