Tuesday May 7, 2024

ہماری پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کبھی بھی نواز شریف کو خدانخواستہ نہ غدار کہا ہے نہ سمجھا، علی محمد خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہماری پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کبھی بھی نواز شریف کو خدانخواستہ نہ غدار کہا ہے نہ سمجھا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان کی جانب سے اس بات کی وضاحت کر دی گئی ہے تحریک انصاف کی قیادت نے کبھی نوازشریف کو غداز نہیں کہا اور نہ ہی سمجھا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام اتنا مضبوط ہے کہ کوئی بھی غداز شخص وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر بیٹھ ہی نہیں سکتا۔

تاہم وضاحت دیتے ہوئے علی محمد خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر یہ تاثر دیا جا رہا ہے تو یہ بالکل غلط ہے، ہم نے ایسا کبھی نہیں کہا اور نہ ہی کبھی ایسی سوچ رکھی ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو نا اہل کروانے میں پاکستان تحریک انصاف کا بہت بڑا ہاتھ ہے، تحریک انصاف کے مختف وزراء اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے نوازشریف کے خلاف جنگ میں عمران خان کا ساتھ دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے یہی موقف اختیار کیا جاتا رہا ہے کہ نوازشریف نے ملک کو لوٹا ہے یا پیسے لے کر باہر بھیج دیئے ہیں،تاہم اس طرح کا بیان کسی پارٹی لیڈر کی جانب سے بھی سامنے نہیں آیا تھا، اس لئے یہ کہنا مناسب نہ ہو گا کہ تحریک انصاف نوازشریف کو غدار سمجھتی ہے۔ تاہم عوام میں تاثر پایا جا رہا تھا کہ نوازشریف نااہل اس وجہ سے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں ملک سے غدازی کی تھی۔ لیکن اب موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کبھی بھی نواز شریف کو خدانخواستہ نہ غدار کہا ہے نہ سمجھا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا نظام اتنا مضبوط ہے کہ کوئی بھی غداز شخص وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر بیٹھ ہی نہیں سکتا۔

FOLLOW US